ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں کورونا کے 120 نئے کیس ، متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے متجاوز

کرناٹک میں کورونا کے 120 نئے کیس ، متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے متجاوز

Thu, 11 Jun 2020 11:13:23    S.O. News Service

بنگلورو،11؍جون (ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ چہارشنبہ کے روز ریاست میں مزید 120 نئے کیس سامنے آئے جبکہ 3 اور لوگوں کی موت کے ساتھ کرناٹک میں اب تک کووڈ۔19 سے مرنے والے افراد کی تعداد 69 تک پہنچ گئی ۔

ریاست میں نئے معاملات کی نشاندہی کے ساتھ ہی مجموعی متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے متجاوز ہوگئی اور مجموعی تعداد بڑھ کر 6041 تک جا پہنچی ۔ صحت یا ب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 257 افراد ریاست کے مختلف اسپتالوں میں صحت یاب ہو کر رخصت ہوئے ہیں۔

چہارشنبہ کے روز جو معاملات سامنے آئے ان میں سب سے زیادہ بنگلورو اربن کے رہے ۔شہر میں کورونا وائرس کے 42 نئے کیسوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ یادگیر میں 27، وجئے پور میں 13 ، کلبرگی میں 11 اور بیدر میں 5 معاملات سامنے آئے ہیں۔

شہر بنگلورو میں اب تک 564 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ سر فہرست ضلع اُڈپی ہے جہاں سے 947 افراد متاثر ہوئے ہیں کلبرگی  میں 780 اور یادگیر میں 669 افراد متاثر ہوے ہیں۔ اب تک سب سے زیادہ اموات 21 بنگلورو میں ہوئی ہیں۔ تمام متاثرین میں سب اب تک 2862 صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے رخصت ہوچکے ہیں جبکہ 3108 افراد مختلف کووڈ اسپتالوں میں اب بھی زیر علاج ہیں ان میں سے 14 مریض آئی سی یو میں ہیں۔ چہارشنبہ کے روز جن نئے معاملوں کی نشاندہی کی گئی ان میں 68 افراد ایسے ہیں جو دیگر ریاستوں سے آئے اور 3 افراد ایسے ہیں بین الاقوامی سفر سے واپس آئے۔


Share: